ایران یا حزب اللہ کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں، بلومبرگ نے خبردار کردیا

ایران

مالیاتی امور پر امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔

بلومبرگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہا ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی، اسرائیل پر کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی کے حملے میں اسرائیلی فوجی یا حکومتی اہداف نشانہ بن سکتے ہیں۔

بلومبرگ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈرونز کے جھنڈ بھی اسرائیل پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

امریکی خفیہ اداروں نے اسرائیل پر ایرانی حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز عید پر خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کر کے غلطی کی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروعات میں اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں