عید کے موقع پر پوری امت مسلمہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں، شہباز شریف

شہباز شریف

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پرہم وطنوں کیساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں جنہیں قابض افواج کے بدترین مظالم کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”یکس”پر وزیراعظم نے کہا کہ اس مبارک موقع کی خوشیوں کو مناتے ہوئے ان پرمسرت لمحات کو پھیلانے اور کمزور طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہئے۔

محکمہ موسمیات کی پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی

انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں جنہیں قابض افواج کے بدترین مظالم کا سامنا ہے اور وہ جبر کے اس ماحول میں عید کی خوشیاں منانے پر مجبور ہیں ۔

ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مشکلات کو آسان فرمائے۔وزیراعظم نے دعا کی ہے یہ مبارک وقت ہماری قوم، خطے اور دنیا کے لوگوں کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی عید الفطر کی مبارکباددی اور کہا کہ عید کے اس پر مسرت و بابرکت موقع پر پاکستان کی بہتری کیلئے آپکے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا، بابراعظم

وزیر اعظم آفس کے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت میں آپکا تعاون تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے یہ اتحاد مبارک ثابت ہو اور آئندہ عید الفطر پر پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم دن رات محنت سے پاکستان کو اس مقام پر لے جائیں گے، جس کا خواب پاکستان کے معماروں نے دیکھا تھا۔


متعلقہ خبریں