عید الفطر کے موقع پر کس سیاسی رہنما نے نمازِ عید کہاں ادا کی؟

عید الفطر

پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، اس موقع پر اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

ملک کے سیاسی رہنماؤں ننے اپنے آبائی علاقوں میں عید کی نماز ادا کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

اس موقع پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے مرکزی جامع مسجد اڈیالہ جیل میں نمازِ عید ادا کی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر نماز عید ادا کی۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے نماز عید الفطر لاہور میں ادا کی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں نماز عید ادا کی جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں ڈی آئی خان میں ادا کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے نماز عید کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی۔


متعلقہ خبریں