دبئی میں بینک صارفین سے فراڈ کرنیوالے 494 افراد گرفتار ، فون ، لیپ ٹاپ ، رقم برآمد

دبئی فراڈ (dubai fraud)

دبئی میں بینک صارفین سے معلومات لے کر فراڈ کرنے والے 494 افراد گرفتار کرکے فون، لیپ ٹاپ اور رقم برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔ ملزمان فون پر صارفین سے بینک تفصیلات حاصل کرکے فراڈ کرتے تھے۔

ایف آئی اے کی کارروائی ،آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

عرب میڈیا کے مطابق پولیس کو 400 سے زائد افراد نے فراڈ کال کی شکایات درج کرائی تھیں، پولیس نے ملزمان سے فون، لیپ ٹاپ اور رقم برآمد کرکے ضبط کر لی۔

دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فراڈ سے بچنے کیلئے کسی کو بھی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نہ بتائی جائیں۔


متعلقہ خبریں