اسلام آباد: ہائیکنگ ٹریل پر ڈکیتی، ایس ایچ او معطل

Islamabad Police

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہائیکنگ ٹریل پر سیاحوں سے ڈکیتی کے واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ گولڑہ کا دورہ کیا اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو معطل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو جرائم کے خاتمے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ہائیکنگ ٹریل جس حدود میں ہو سیاحوں کی حفاظت اس تھانے کی ذمہ داری ہے۔ جرائم روکنے میں ناکام ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔

سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ڈی پی او اور ڈی پی او صدر سے وضاحت طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

واضح رہے کہ ڈی آئی جی نے سرپرائز دورہ کر کے تھانہ گولڑہ کا تمام ریکارڈ خود چیک کیا اس دوران انہوں نے تھانے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور محرر و ایس ایچ او اور گشت افسران سے باز پرس کی۔

ہائیکنگ ٹریک پر جانے والی سوئٹزرلینڈ کی خاتون سیاح اور اس کے 5 ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ پر ڈی آئی جی نے الگ سے انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔ جس کی رپورٹ آنے پر دیگرغفلت کے مرتکب ماتحت پولیس افسران کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں