آرمی چیف نے سزا معاف کر دی ، سانحہ 9 مئی میں ملوث 20 مجرم رہا

آرمی چیف (army chief)

9 مئی حملوں کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا تھا کابینہ کمیٹی کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سال کی سزا پانے والے 20 افراد کی باقی سزا معاف کردی۔

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مجرموں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا۔

9 مئی واقعات ، عمران خان کی درخواست بریت پر دلائل طلب

راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالا، دیر اور مردان کے 20  افراد کو فوجی عدالتوں سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔

راولپنڈی میں 8 افراد کو ایک ایک سال ،لاہور میں 3، گوجرانوالا میں 5 مجرمان کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی۔ رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں کا حکمنامہ جاری کردیا

رپورٹ کے مطابق تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سے قبل رعایت دی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان افراد کو عید سے پہلے رہائی مل گئی۔

 


متعلقہ خبریں