ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں یکمشت 100 روپے اضافہ


ملک بھر میں عیدالفطر سے قبل اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا۔

کوئٹہ میں عید قریب آتے ہی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ادرک لہسن، 400، ٹماٹر100، لیموں دو سو روپے کلو مہنگا کر دیا گیا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے92پیسے کا مزید اضافہ

ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 180 روپے تک پہنچ گئی، لیموں 200 روپے اضافے کے ساتھ 400 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، پیاز کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ 180 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی فعال بنانے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب  فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی 1.71 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی 1.71 فیصد بڑھ گئی ہے۔ مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 27.06 فیصد رہی اور گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.43 فیصد اضافہ ہوا۔

مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 2.13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.90 فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 18.97 فیصد رکارڈ کی گئی۔

وفاقی حکومت کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو پاکستان اعزازی کارڈ دینے کا فیصلہ

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 52.1 فیصد، پیاز 28 فیصد، آلو 23.6 اور پھل 21.9 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس دوران سبزیاں 12.8، بجلی 5.1 اور گوشت 4 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر گیس 318 فیصد اور بجلی 73 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں ٹماٹر 188.4، پیاز 84، سبزیاں 55 اور مصالحہ جات 49 فیصد مہنگے ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں