وفاقی حکومت کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو پاکستان اعزازی کارڈ دینے کا فیصلہ

FBR Tax

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)وفاقی حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو ”پاکستان اعزازی کارڈ ”دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹاپ 65 برآمد کنندگان اور ٹیکس دینے والوں کو مراعات دینے کے لیے ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اعزازی کارڈ حاصل کرنے والوں کو امیگریشن کاونٹرز، ائیرپورٹس پر وی آئی پی مراعات کے علاوہ سرکاری پاسپورٹ ملے گا اس کے علاوہ کارڈ حاصل کرنے والوں کو وزیراعظم کے سالانہ ڈنر میں مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اعزازی کارڈ دینے کا پلان 2012 اور 2013 میں بنایا گیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا ، تاہم اب ایف بی آر کی جانب سے کارڈ کے لیے منتخب کیے گئے 65 افراد میں روایتی اور غیر روایتی برامد کنندگان، کمپنیز، انفرادی ٹیکس دینے والے اور ایس ایم ایز شامل ہیں۔

گوگل کا پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی ہے اور اسں کی منظوری کے بعد ایف بی آر ان کو کارڈ ایشو کر دے گا ، اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو وزیراعظم  سےمنظور مراعات دینے کے پابند ہوں گے۔


متعلقہ خبریں