کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے کیمرے، ڈرونز، لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لیے


اسلام آباد(شہزاد پراچہ)کسٹمز حکام نے کمرشل درآمد گنندگان کی جانب سے مختلف راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ڈاکخانوں میں پارسل کی ترسیل کی سہولت کے غلط استعمال پر کروڑوں روپے مالیت کے کیمرے، ڈرونز، لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ججز کو مشکوک پاؤڈر بھرے خطوط ملنے معاملے کے بعد پاکستان کسٹمز اور پوسٹ آفس حکام نے ملک بھر کے جی پی اوز میں اشیا کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا ہے۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز حکام نے جی پی او اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم انٹرنیشنل میل کاونٹرز پر کروڑوں روپے کی مس ڈکلئیر کی گئی اشیا قبضہ میں لی گئی ہیں تھائی لینڈ سے درامد 8 لاکھ مالیت کی منشیات بھی قبضہ میں لی گی اسی طرح 80 لاکھ مالیت کے کیمرے، ڈرونز اور یو ایس بیز قبضہ میں لی گی ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کسٹمز حکام نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ہیڈ فونز، ایس ایس ڈیز کو قبضہ میں لیا ہے اسی طرح کمرشل امپورٹرز کی جانب سے منگوائے گئے35 لاکھ سے زائد مالیت کے لیپ ٹاپ، مپیوٹر کی اشیاء قبضہ میں لیا گیا


متعلقہ خبریں