نیو یارک: اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ پر گفتگو کے دوران زلزلے کے جھٹکے


نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس دوران غزہ پر گفتگو جاری تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب زلزلہ آیا عین اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری تھا جہاں اُس وقت ‘سیو دی چلڈرن’ نامی تنٖظیم کے صدر اور سی ای او جینتی سوریپٹو غزہ میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی گفتگو کررہی تھیں۔

تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، درجنوں عمارتیں زمین بوس ، 7 افراد ہلاک ، 711 زخمی

جینتی سوریپٹو کی تقریر کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس موقع پر اسپیکر جینتی سوریپٹو کچھ دیر کے لیے خاموش ہوئیں اور پھر کہا کہ ’کیا یہ زلزلہ تھا؟‘

جواب میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی’۔ بعد ازاں زلزلہ رکُنے کے بعد جینتی سوریپٹو نے اپنی بات کو آگے بڑھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Middle East Monitor (@middleeastmonitor) 

خیال رہے کہ رات گئے امریکا کی ریاست نیو یارک اور نیوجرسی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں