امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے پر ن لیگ میں اختلافات

امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے سینیٹ کا ٹکٹ امیر مقام کو بیٹے کو دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا غلط فیصلہ ہے۔ باقی ساری ن لیگ خیبرپختونخوا کو نظرانداز کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں پر تنقید اور ردِ عمل جائز اور فطری ہے۔ اس عمل سے پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرکا اعلان

انہوں نے کہا کہ ساری وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں جائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا لہٰذا مرکزی قیادت معاملے پر توجہ دے۔ دیگر جماعتوں نے گورنر بننے کی دعوت دی، دو بار وزارت دینے کا کہا گیا، ان تمام آفرز کے باوجود ن لیگ نہیں چھوڑی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہر جماعت کے کارکن کو کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست کرنے سے پہلے سفارش کا بندوبست کریں۔ سفارش نہیں ہوگی تو عمر گزر جائے گی، کسی کو احساس تک نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں