وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، نوافل ادا کیے

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویﷺ میں عشا کی نماز اور نوافل ادا کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 859 کے ذریعے لاہور سے سعودی عرب پہنچے۔ جہاں انہوں نے -مسجد نبویﷺ میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے جبکہ روضہ رسولﷺ پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

شہباز شریف آج رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 31 افراد پر مشتمل وفد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں،شہریار آفریدی

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں وہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔


متعلقہ خبریں