طلب میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فون mobile phone

طلب میں کمی کے باعث پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے مختلف ماڈلز میں کمی کردی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں موبائل  بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں، مزید کمی کا امکان

مارکیٹ ذرائع کے مطابق تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ موبائل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔

موبائل کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہے کہ ریٹس میں نمایاں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں