میرا بیٹا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو اسے عاق کر دیتا ، رمیز راجہ

رمیز راجہ (rameez raja)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرا بیٹا بھی خدا نخواستہ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو میں اسے عاق کر دیتا۔

ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔

شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی ٹیم کی بدقسمتی ہے، رمیز راجہ

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ فکس کرکے پاکستان کو بدنام کیا، لارڈز میں کمنٹری کے دوران فینز اور دیگر لوگوں نے مجھ سے نفرت کی کیونکہ ہم فکسنگ ملوث لوگوں کو بےنقاب کر رہے تھے۔ اس کے بعد میڈیا میں جتنا ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا اسکو کبھی نہیں بھول سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کرکٹر اگر ایسے کاموں میں ملوث ہوتا ہے تو اسکا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے، اس سے ہمدردی ضرور ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ملک کو بدنام کرنے کی کوئی معافی نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں