بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

Rajnath Singh

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر کوئی دہشتگرد ہمارے ملک میں کارروائی کے بعد پاکستان میں داخل ہو جاتا ہے تو ہم سرحد پار کر کے اسے ماریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں لیکن اگر کوئی بھارت کو بارہا میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، بھارت میں آتا ہے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تو ہم ان کو برداشت نہیں کریں گے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی بھارت  میں دہشتگردی کر کے پاکستان بھاگ جاتا ہے تو ہم پاکستان میں داخل ہو کر اسے قتل کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ بھارتی حکومت کے حکم پر بیرونی سرزمین میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے منصوبے کے تحت پاکستان میں 2020 سے اب تک 20 افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں برس کے اوائل میں کہا تھا کہ 2 شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں جبکہ بھارت نے جواب میں کہا تھا کہ یہ جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں