ڈرامے میں کیا گیا نکاح اصلی؟ ایک نئی بحث چِھڑ گئی

نکاح

سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک عالم دین یہ مؤقف اپناتے نظر آرہے ہیں کہ ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والے لڑکا لڑکی کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر اس وقت گردش کرتی اس ویڈیو نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سوال زیرِ بحث لایا جاتا ہے کہ ڈرامے میں اگر اصل میں میاں بیوی ڈائیلاگ بولتے ہوئے طلاق کہتے ہیں تو اصل میں طلاق ہوجاتی ہے جبکہ اس کی نیت یہ نہیں تھی۔ تو کیا یہ صورت نکاح میں بھی یہی رہے گی؟

بھارتی کامیڈین ذاکر خان کا ارسلان نصیر کو 4 نکاح کرنے کا مشورہ

جواب میں عالم دین جواب دیتے ہیں کہ ’جی ہاں بالکل طلاق ہوجائے گی، دو گواہوں کی موجودگی میں اگر دو شخص آپس میں شریعت کے مطابق ایجاب و قبول کرتے ہیں چاہے وہ مذاق میں کیوں نہ کر رہے ہوں۔’

اس بحث پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے سخت ردِ عمل دیکھا گیا۔ اداکار علی عباس نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں نے ابھی گنتی کی ہے جس کے مطابق میں نے 97 نکاح کیے ہیں، میری بیویاں کہاں ہیں؟‘

ایزی پیسہ نے پہلی بار آڈیو نکاح نامہ کا فیچر متعارف کرادیا

اسی طرح اداکارہ یشمہ گل نے رد عمل دیا کہ ‘مجھے تو یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے پہلی ہاں کس کو کہی تھی، میرا اصل شوہر کون ہے؟ استغفراللہ۔’ اداکارہ اشنا شاہ بولیں کہ ’اپنے شوہر سے اس معاملے پر عجیب و غریب گفتگو کرنے کا وقت آگیا ہے۔’

اداکارہ انوشے اشرف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مذہب کو آزادی، روحانی وجود کا حقیقی راستہ بنانے کے بجائے یہاں ہمارے تعلیم یافتہ علماء/اسکالرز ایسے موضوعات پر گفتگو کررہے ہیں جو مذہب کو سخت اور محدود بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں