سابق کپتان شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر معنی خیز اسٹوری پوسٹ کر دی 


پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر معنی خیز اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔

سابق کپتان کی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں، ‘مجھے ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔’

انسٹاگرام اسٹوری کے الفاظ کے مطابق ‘میرے صبر کا امتحان نہ لیں، جب حد تک پہنچ جاتا ہوں تو مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔’

بابر کو ہٹانا غلط تھا لیکن اب شاہین سے کپتانی واپس لے کر بھی غلط فیصلہ کیا گیا ، مصباح الحق

شاہین آفریدی کی انسٹا اسٹوری اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان اختلاف موجود ہیں۔ یہ اختلافات حال ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیم کی قیادت منتقلی کو لے کر ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 1 سیریز میں کپتانی کرنے والے شاہین آفریدی سے قیادت لے کر بابر اعظم کو سونپ دی تھی۔

بابر اعظم نے گزشتہ سال نومبر میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں