میرے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہو رہی ہے،شیر افضل مروت

Sher Afzal

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہو رہی ہے، کور کمیٹی کا اجلاس ختم نہیں ہوتا اور یہ جھوٹ بول کر میڈیا پر خبر چلا دیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جلسہ اب تک نہیں ہوسکا، میرا تعلق جلسے جلوس اور احتجاج تک ہے، بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوتا ہے وہ کرتا ہوں، فوکل پرسن سے متعلق یہ نان ایشوز ہیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا “فوکل پرسن کیا گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ ہے جو اتنا اہم ہے؟ خان صاحب کے 6 فوکل پرسن ہیں جو ایک ایک بندے کی ملاقات کرواسکتا ہے۔ چھوڑو یار سازشوں کو یہ کوئی کشمیر کا مسئلہ نہیں ہے۔”

خرم روکھڑی کی طرح شیر افضل مروت بھی رانگ نمبر ہیں، سلمان احمد

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہ مشتعل ہوں، نہ جذباتی ہوں کہ ان بونوں کے اچھلنے پر پریشان ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 6 ججز کا خط لمحہ فکریہ ہے، سائفر کیس میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے، کوشش ہوگی کہ عید پر بانی پی ٹی آئی کارکنان سے ملیں۔


متعلقہ خبریں