کس برانڈ کا بائیکاٹ، کسے استعمال کریں؟ کشمیری فلسطینی جوڑے نے ویب سائٹ لانچ کردی

فلسطینی

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر ایک طرف جہاں جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے وہیں پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ پر بھی باقاعدگی سے عمل کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جاری حملوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس مہم کے تحت اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ متبادل کے طور پر مقامی مصنوعات کی فہرست بھی شیئر کی جارہی ہے۔

غزہ جنگ میں ہمارے 600 اہلکار مارے گئے ، اسرائیلی فوج کی تصدیق

ایسے میں بائیکاٹ مہم میں شامل افراد کی آسانی کے لیے امریکہ میں مقیم ایک کشمیری فلسطینی جوڑے نے ‘DISOCCUPIED.COM’ نامی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ ویب سائٹ ایسے تمام برانڈز کی نشاندہی کرتی ہے جو اسرائیل کی حمایت یافتہ ہیں۔

دنیا میں موجود کسی بھی برانڈ سے متعلق معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ میں سرچ آپشن پر برانڈ کا نام لکھیں۔ اس  سے معلوم ہو جائے گا کہ یہ اسرائیلی برانڈ ہے یا نہیں اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

صرف یہی نہیں کشمیری فلسطینی جوڑے کی طرف سے ان برانڈز کے متبادل بھی کئی آپشنز دیے گئے ہیں۔ یہ متبادل برانڈز بائیکاٹ کی صورت میں استعمال کیے جاسکتے ہیں جن کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔


متعلقہ خبریں