ہماری مخصوص نشستیں کسی اور کو دی گئیں ، غیر قانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دینگے ، علی امین گنڈا پور


وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی ، الیکشن کمیشن نے 25 ارکان غیر قانونی طور پر نشستیں دیں۔

علی امین گنڈا پورسے محسن نقوی کی ملاقات، دہشتگردی ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں بار بارآئین کو توڑا جا رہا ہے ، مخصوص نشستیں غیر آئینی طور پر دی گئیں ، ہماری نشستیں کسی اورکو کیسے دی جا سکتی ہیں ؟

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سارانظام ایک دن بے نقاب ہو گا، ہم مقابلہ کریں گے ، ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، خیبرپختونخوا میں غیر قانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے ، آئین کا تحفظ صر ف حکمرانوں نہیں ، ہرشہری پر فرض ہے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں