علی امین گنڈا پورسے محسن نقوی کی ملاقات، دہشتگردی ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

ملاقات

پشاور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی ہے،دونوں کے مابین امن و امان کے لیے وفاق اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈالر مزید سستا ہو گیا

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت بھی کی گئی ، بشام واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ،لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اولین مقصد ہے،صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔

تیز بارش اور آندھی کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ ہم پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے۔


متعلقہ خبریں