ڈکیتی مزاحمت پر غریب عوام کا قتل ناقابلِ برداشت ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم والی جگہ پر اب ایس ایچ اوز اور آئی اوز بروقت پہنچیں گے۔

کراچی میں جرائم کی بڑھتی واردات پر آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں زیر غور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ چھینا جھپٹی کے واقعات میں عوام کا قتل ناقابل برداشت ہے۔ دوران ڈکیتی مزاحمت پر کلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل یا زخمی ہونے کے واقعات کی تفتیش ماہر افسر کو دی جائے۔

آئی جی سندھ کی یوم علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی

آئی جی سندھ نے کہا کہ موقع واردات پر ایس ایچ اوز، آئی اوز اور کرائم سین یونٹ بروقت پہنچ کر  تمام تر شواہد کو محفوظ بنائیں گے۔ اسپیشل آئی اوز اور انویسٹی گیشن افسران کی فہرستیں ایس ایس پیز کو دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش میں کارکردگی، ملزمان کو سزاؤں کی شرح سے آئی اوز کو تنخواہ بطور ریوارڈ دی جائیگی۔ تفتیشی افسران کی کارکردگی رپورٹ ایس ایس پیز، اے آئی جی آپریشنز سندھ کو ارسال کرینگے، عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کو ایس آئی او کی پوزیشن دی جائیگی۔

پولیس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران 49 افراد جاں بحق اور 650 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں