یوم علیؓ کے موقع پر کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

یوم علیؓ

یوم علیؓ کے موقع پر کراچی میں نکلنے والے مرکزی جلوسوں کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور 7 بجے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچے گا۔ جلوس نشتر پارک ایم اے جناح روڈ، کیپری، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزرے گا۔

ٹریف پلان کے مطابق ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک، چڑیا گھر سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ سے گارڈن موڑ دیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کی یوم علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی، گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، کشمیر روڈ شاہراہ قائدین شاہراہ فیصل سے جاسکیں گی۔

اسی طرح اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ سے آنے کی اجازت ہوگی۔ سپرہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ جانی والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

کراچی: گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

کراچی پولیس کے مطابق ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ناظم آباد سے جلوس میں شامل ہونے والے افراد لسبیلہ سے گارڈن، سولجر بازار نمبر 3 سے جلوس میں شامل ہوسکیں گے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ لیاقت آباد سے جلوس میں شامل ہونے والے افراد تین ہٹی سے گرومندر جلوس میں شامل ہوسکیں گے۔ شاہراہ قائدین سے جلوس میں شامل ہونے والے سوسائٹی سگنل سے نمائش جلوس میں شامل ہوسکیں گے۔


متعلقہ خبریں