کراچی: گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا


کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 6 سالہ بچے کی والدہ نے واٹر بورڈ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کھلے مین ہول میں گرنے والے 6 سالہ بچے ابیان کی والدہ عدالت پہنچ گئیں اور انہوں نے واٹر بورڈ کے خلاف 6 کروڑ 2 لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

بچے کی والدہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بچے کی موت واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس بی) اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی غلفت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اون ہائٹس کے رہائشیوں نے پہلے ہی گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف صوبائی محتسب کے پاس درخواست دائر کر رکھی ہے اور اب پھر اداروں کی غفلت کے باعث ایک معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

واضح رہے کہ 6 سالہ ابیان 6 مئی 2023 کو گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان نگہبان پیکیج بارے پراپیگنڈا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وزارت صنعت

اسی واقعے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کے خلاف جاں بحق ہونے والے بچے کے والد عاطف الدین کی مدعیت میں تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ بھی درج ہے۔

ابیان اپنے بھائی کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گٹر میں گرا تھا اور واقعہ میں نامزد ملزمان عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ جج کے ذریعے تحقیقات آزادانہ اور شفاف تحقیقات پر بھونڈا مذاق ہے،پی ٹی آئی کور کمیٹی

اطلاع ملنے کے آدھے گھنٹے بعد ایدھی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی جبکہ کے ایم سی اور واٹر بورڈ انتظامیہ تاخیر سے آنے کے بعد بھی کچھ کرنے میں ناکام رہی۔


متعلقہ خبریں