ایل پی جی کی قیمت میں6 روپے 44 پیسے فی کلو کمی

ایل پی جی

اوگرانے یکم اپریل سے ایل پی جی کی قیمت میں6 روپے 44 پیسے فی کلو کمی کردی ہے۔

اسٹریٹجک اقدام کے تحت وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کو تبدیل کیا،پی سی بی

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 250 روپے 34 پیسے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 76 روپے کی کمی کی گئی ہے ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے مقررکردی گئی ہے۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

قبل ازیں وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا ہے ۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی  قیمت 289 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔

عالمی امن و سلامتی کیلئے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم کا جو بائیڈن کو جوابی خط

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک ہوگا۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں