بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی مانگ لی ، پی سی بی مشکل میں پڑ گیا

بابر اعظم (babar azam)

مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ ون ڈے ، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی مانگ لی ہے۔

بابر اعظم نے تاحال پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کی پیشکش قبول نہیں کی، شان مسعود اس وقت ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں، بابر اعظم کے مطالبے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مشکل میں پڑ گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابر اعظم سے ملاقات

قبل ازیں پی سی بی نے بابر کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ، سلیکشن کمیٹی نے بھی بابر کو کپتان بنانے کی سفارش کی، کپتان کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی باقاعدہ اعلان کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کریں گے۔

دوسری جانب پی سی بی حکام نے شاہین آفریدی کو بابر کو کپتان بنانے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا جس پر شاہین آفریدی نے پی سی بی حکام سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں