سعودی عرب میں حج 2024 سے قبل کئی ملازمتوں کا اعلان

سعودی عرب قیدی

سعودی عرب نے حج 2024 سے قبل کئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 میں آنے والے حج سیزن کے پیش نظر سعودی عرب نے روزگار کے مواقع کی ایک نئی لہر کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد حج کی آمد کا انتظام کرنا ہے۔

سعودی حکام دنیا کے سب سے بڑے سالانہ اجتماع کی آسانی سے سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کمر بستہ ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے حج کے موثر انتظام میں مدد کے لیے عارضی عہدوں پر بھرتی مہم شروع کی ہے اور دلچسپی رکھنے والے افراد سے وزارت کے سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ملازمت کی آسامیاں بنیادی طور پر مکہ اور مدینہ کے ساتھ ساتھ جدہ میں ہیں جبکہ سپروائزرز اور کسٹمر سروس کے نمائندوں سے لے کر مکینیکل ٹیکنیشنز، انجینئرز اور ڈرائیور تک مختلف ملازمتیں دستیاب ہیں۔

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزار کامیاب قرار

درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم ہائی اسکول ڈپلومہ کے حامل ہوں اور ضروری جسمانی اور طبی تقاضوں کو پورا کریں۔

ڈرائیور کی ملازت کے خواہاں افراد کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں، امیدواروں کو انٹرویو کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا جبکہ عمر کی حد 22 سے 45 سال تک مقرر کی گئی ہے۔

حج اور عمرہ سے متعلق کام میں پیشگی تجربہ رکھنے والے اور عازمین کی بولی جانے والی زبانوں جیسے ازبک، فارسی، چینی، یا مالائی میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں