سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزار کامیاب قرار

hajj حج

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے ۔

وفاقی حکومت کاججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کااعلان

ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 افراد نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں ۔

باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک کرائیں اور اپنے پاسپورٹ اپنے اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں.

پنجاب پولیس میں بھرتیاں ، انٹرویوز کا شیڈول تبدیل کردیاگیا

دوسری جانب سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی گئی۔

وزارت مذہبی امور کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔ پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوگا اور نئی پالیسی کے تحت دو ہری شہریت کے عازمین کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی۔

پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ، چین

7 روز میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور اس کلیئرنس کی بنیاد پر عازمین کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاسپورٹ کیلئے کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ دیئے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں