چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر کام روک دیا، عملے کو گھر میں رہنے کی ہدایت

دیامر بھاشا ڈیم

چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کردیا، مقامی عملے کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد اب دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا گیا ہے تاہم چینی باشندے تاحال خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم پر تقریباً 500 چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں۔

منصوبے پر کام کرنے والے اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چینی کمپنی نے کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھر پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشام میں گاڑی پر خودکش حملہ ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

اس حوالے سے جی ایم دیامر بھاشا ڈیم نزاکت حسین کی طرف سے کام رکنے کی تصدیق کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایف ڈبلیو او کا عملہ ڈیم پر کام کر رہا ہے، 6 ہزار مقامی افراد ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائیگی جس کے نتیجے میں چینی ملازمین کی واپسی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بشام کے علاقے قراقرم ہائی وے پر ایک بارود سے بھری بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں