بشام میں گاڑی پر خودکش حملہ ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک


شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔ جس میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

ڈی آئی جی مالاکنڈ نے مزید بتایا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی چینی انجنیئرز داسوکیمپ میں جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نےگھیرے میں لے لیا ہے۔

بعد ازاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرِ مملکت آصدر زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک چینی باشندوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

بشام میں گاڑی پر خودکش حملہ ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ (Jiang Zaidong) سے بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکتس پر تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں۔پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داراں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی۔

چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔


متعلقہ خبریں