رواں سال کو صوبے کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ

ترچ میر

خیبر پختونخوا حکومت نے رواں سال کو صوبے کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ رواں سال بلند ترین چوٹی ترچ میر سیاحتی عنوان کے طورپر منایا جائے گا، رواں سال کوہ پیمائی رائلٹی اور ٹریکنگ فیس بھی معاف ہوگی۔

ترچ میر چوٹی سر کرنے کے لئے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔اس موقع پر مشیر سیاحت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے این او سی کا معاملہ متعلقہ حکام کیساتھ جلد حل کیا جائے گا، سیاحتی مقامات کو جانے والی شاہراہوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جبکہ سیاحتی مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کو فرسٹ ایڈ بکس کے ساتھ اپ گریڈ کرکے مزید ٹریننگ کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں