افسر شاہی کی غفلت، کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ

گندم

افسر شاہی کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

محکمہ خوراک پنجاب کی انسپکشن ٹیم نےجڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف سرکاری گندم گوداموں کا18 مارچ کو پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ جو معائنہ کیا جس میں یہ نوٹ کیا گیا کہ محکمہ فوڈ پنجاب کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے مہنگی کر دی

محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی پالیسی کو نظر انداز کر کے اسلام آباد کے پراونشل ریزروائر تھری میں معائنہ ٹیم نے یہ بات نوٹ کی کہ وہاں پر کم و بیش 25 کروڑ روپے کی سر کاری گندم کے نقصان کا تخمینہ ہے۔

حکومت پنجاب کی پالیسی ہے کہ فلور ملوں کو پہلے گوداموں کے باہر کھلے آسمان تلے ترپال ڈال کر ذخیرہ کی گئی گندم کی، سپلائی پہلے کی جائے اور اسکے بعد گوداموں کی چھت تلے پڑی سرکاری گندم ریلیز کی جائے مگر پی آر تھری اسلام آبا د کے ذمہ داران نے اس پالیسی کی صریحا خلاف ورزی کی ۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کئی مہینوں سے گوداموں میں پڑی فصل کو آسمان تلے رکھا گیا اس ختم کرنے کی بجائے سرگودھا اور بھکر سے آنیوالی گندم گوداموں سے ریلیز کی جاتی رہی۔ تحقیقاتی معائنہ ٹیم کے ابتدائی تخمینے کے مطابق 25 کروڑ روپے کے قریب گندم انسانی خوراک کے معیار پر پورا نہیں اتر رہی جو اب تقریبا نا قابل استعمال ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں