بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے گھر میں خوب جھگڑا کرتے ہیں، حتی کہ سیف علی خان کو بھی ان پر چیختے ہوئے دیکھا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے دونوں بیٹوں سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ان دونوں بچوں کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں تیمور اور جہانگیر سے کہتی رہتی ہوں کہ کہ آپس میں لڑائی نہ کرو، حتی کہ جب میں تیار ہورہی ہوتی ہوں تو میں نے سیف کو بھی ان پر چیختے ہوئے سنا ہے۔
نواز الدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہو گئی
کرینہ کپور نے کہا کہ تیمور بڑا بھائی ہے اس لیے وہ ایسے رہتا ہے کہ حق جما اور اس پر دھونس دکھاتا ہے، تو سیف اور میں کہتے ہیں کہ یار یہ کیا ہو رہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان دونوں کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے، دونوں بہت مضبوط ہیں، چھوٹا بھائی کہتا ہے میں برداشت نہیں کروں گا، تو یہ سب دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ یہ سب فلموں میں دیکھا تھا، یہ تو حقیقی زندگی میں ہو رہا ہے۔