چکن بنجارہ کباب


اجزاء

مرغی کی بوٹیاں(بغیر ہڈی) – ایک کلو

دہی (پھینٹی ہوئی) – ایک پیالی

پسی ہوئی لال مرچ – ایک کھانے کا چمچہ

لیموں کا رس – ایک کھانے کا چمچہ

ثابت سفید زیرہ – ایک کھانے کا چمچہ

رائی دانے – ایک چائے کا چمچہ

ثابت کالی مرچیں – ایک چائے کا چمچہ

پسا ہوا لہسن ادرک – ایک کھانے کا چمچہ

ہری مرچیں (پسی ہوئی) – 6 عدد

پیکٹ والا تندوری مصالحہ – 2 کھانے کے چمچے

پسا ہوا سفید زیرہ – ایک کھانے کا چمچہ

نمک – حسب ذائقہ

تیل – لگانے کیلئے

تازہ کریم، بند گوبھی، سلاد پتے – سجانے کیلئے

ترکیب

مرغی میں لال مرچ‘ لیموں کا رس اور نمک ملاکر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ بلینڈر میں ثابت زیرہ‘رائی اور کالی مرچ یکجان کرکے دہی میں ملائیں‘ اس میں علاوہ تیل باقی اجزاء ملاکر مرغی میں شامل کریں اور تھوری دیر کیلئے رکھ دیں۔بوٹیوں کو لکڑی کی سیخوں پر لگائیں۔ انہیں تیل لگاتے ہوئے فرائننگ پین‘اوون یا کوئلوں پر پکائیں۔ ڈش کو سلاد پتے سے سجاکر سیخیں رکھیں‘ اسے کریم اوربند گوبھی سے سجادیں۔


متعلقہ خبریں