پاک افغان تجارتی معاہدہ ، بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

تجارتی معاہدہ

In this picture taken on February 2, 2023, a Pakistan border policeman is pictured from the zero point Torkham border crossing between Afghanistan and Pakistan, in Nangarhar province. (Photo by Wakil Kohsar / AFP)


پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان حکام کے درمیان کابل میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈرائیورز اور مددگار عملے کو بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

طورخم بارڈر چھٹے روز بھی بند، کروڑوں مالیت کا سامان ضائع ہونے کا خدشہ

ذرائع نے بتایا کہ دونوں اطراف سے تجارت کو آسان بنانے کیلئے عارضی داخلہ کاغذات تیار کئے جائیں گے ،یکم مئی سے بارڈر پر ٹریڈرز کیلئے بغیر ویزا اور پاسپورٹ کا نظام کام شروع کر دیگا ۔

ذرائع کے مطابق بار ڈر ٹریڈ بینکنگ نظام کے ذریعے کیا جائے گا ، افغان حکام کی خواہش پرا سٹیٹ بینک نظام کو یقینی بنائے گا، عمل درآمد کیلئے پاکستان اور افغانستان حتمی ڈرافٹ ایک دوسرے کے حوالے کرینگے۔


متعلقہ خبریں