آئی پی ایل: 523 رنز، 38 چھکے، ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کا عالمی ریکارڈ

آئی پی ایل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد نے کسی بھی مینز ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ رنز اور چھکے مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان ناقابلِ یقین ٹاکرا ہوا۔ دونوں ٹیمیں راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں مدمقابل آئیں، ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انجری کے باعث پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے والے شمر جوزف آئی پی ایل کیلئے فِٹ

سن رائزرز حیدرآباد کے بلے بازوں نے کرکٹ کو ویڈیو گیم بنا ڈالا، چوکے چھکوں کی برسات کرکے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔  سن رائزرز نے ممبئی انڈینز کے سامنے مقررہ اوورز میں 277 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔

سن رائزرز کے ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں پر 63 رنز بنائے، ایڈن مارکرم 28 گیندوں پر 42 اور ہینرک کلاسن نے صرف 34 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آئی پی ایل میں سن رائزرز کے لیے تیز ترین نصف سنچری جڑ دی لیکن ان کا یہ ریکارڈ چار اوورز تک محدود رہا۔ انہی کے ساتھی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل 2025 کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے، وقار یونس کی تجویز

جواب میں ممبئی انڈینز کے بلے بازوں نے بھی خوب جان لگائی، روہت شرما 26، تلک ورما 64 اور ٹم ڈیوڈ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ممبئی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 246 رنز ہی بناسکی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے کُل ملا کر 523 رنز جبکہ 38 چھکے مارے۔ مینز ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں اب تک اتنے چھکے یا رنز اسکور نہیں کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں