پی ایس ایل 2025 کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے، وقار یونس کی تجویز

وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ٹیمیں بہت کم ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو پی ایس ایل سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں۔

بابر کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنیکا معاملہ، وقار یونس پھٹ پڑے

وقار یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 2025 کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیگ کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے۔ اس وقت یہ چند مشاہدات اور تجاویز ہیں

سابق کپتان نے سوال کیا کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوران ویمن ٹیموں کے تین میچز ہوئے تھے، اس مرتبہ ویمن میچز کا کیا ہوا؟


متعلقہ خبریں