پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں انجری کے باعث شرکت نہ کرنے والے ویسٹ انڈین باؤلر شمر جوزف انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے اچانک فٹ ہوگئے۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹس میں فرنچائز پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ بننے والے شمر جوزف انجری کی وجہ سے کسی بھی میچ میں شرکت نہ کرپائے تھے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمر جوزف انجری کے باعث پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔
پی ایس ایل 9 ،ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی
اس پریس کانفرس کے بعد ہی سوشل میڈیا پر آئی پی ایل فرنچائز لکھنؤ جائنٹس نے شمر جوزف کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں بھارت میں ٹیم اسکواڈ جوائن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شمر جوزف نے آئی پی ایل میں انگلش کرکٹر مارک ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔