کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسینیٹڈ مویشی لانے کا حکم

Maryam Nawaz

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیٹل مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسینیٹڈ اور ٹیگ لگے جانوروں کو لانے کی پابندی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت محکمہ لائیو اسٹاک کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر عظمیٰ زاہد بخاری، محمد عاشق حسین، پرویز رشید، ثانیہ عاشق سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدف دیا کہ وہ چین کو بھینس کا گوشت  اور دودھ کی برآمد بڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، شہباز شریف

انہوں نے چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ برآمد کرنے کے لیے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بریڈ کنٹرول اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے پنجاب کی کیٹل مارکیٹوں اور سلاٹر ہاؤسز میں صرف ویکسینیٹڈ مویشی لانے کی پابندی کی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں