چین کو گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھائی جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت

مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھانے کا ٹارگٹ دے دیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ لائیوسٹاک کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کیٹل مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسینیٹڈ اور ٹیگ والے مویشی لانے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔

کوئی ایم پی اے قانون سے بالا تر نہیں، مریم نواز کی سب انسپکٹر کو شاباش

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے بریڈ کنٹرول، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کو بھینس کا دودھ اور گوشت برآمد کرنے کیلئے پالیسی وضع کی جائے ، انہوں نے پنجاب میں ڈزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ بنانے اورایف ایم ڈی بیماری کی ویکسینیشن مقامی سطح پر زیادہ مقدار میں تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہندو برادری کیلئے ہولی پیکج کا اعلان

مریم نواز نے کہا کہ ایف ایم ڈی کنٹرول پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے، ڈیری پراڈکٹس کی برآمد بڑھانے کیلئے نیا میکانزم بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین پروڈکشن لیبز کی اپ گریڈیشن پر360 ملین لاگت آئے گی ، 299 ملین کی لاگت سے zoonisis سنٹر کی اپگریڈیشن ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں