چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس جلسے کا عنوان ہو گا ، قیدی 804 کی رہائی، اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔
پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ،ز ولفی بخاری سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، سینیٹ الیکشن پر بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی۔
بیرسٹر گوہر بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب
انہوں نے مزید کہا کہ اگر زولفی بخاری کی اپیل پرفرق پڑا تو علامہ راجہ ناصر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ،علامہ راجہ ناصر کے علاوہ تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، جبکہ خیبرپختونخوا میں فیض الرحمان اور شفقت ایاز بھی سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ہمارے امیدوار ہوں گے ، اعظم سواتی کی اپیل پر فرق پڑنے کی صورت میں نورالحق ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہوں گے۔
اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا؟ فیصل کریم کنڈی
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈلو کے بیان پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات ہوئی ، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ اسد مجید بھی آ کر بیان دیں ، ڈونلڈ لو نے کیا الفاظ استعمال کیے تھے ،اسد مجید بیان دیں کہ کن الفاظ کا تبادلہ ہوا۔