ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم آج داخل ہو گا


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم آج بلوچستان سے داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بلوچستان کی طرف سے بارشوں کا ایک نیا سسٹم داخل ہو گا جس سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان

ملک کے بیشتر اضلاع میں دن کو موسم خشک تاہم رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی و کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں