اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں اور اگر پولیس ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی پر تفصیلی بحث کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بچے بھی اغوا ہونا شروع ہو گئے
رؤف حسن نے کہا کہ سجاد برکی اور عاطف خان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی کور کمیٹی کے اراکین نے شدید مذمت کی ہے۔