سندھ میں بچے بھی اغوا ہونا شروع ہو گئے


شکارپور: سندھ میں بڑوں کے بعد بچے بھی اغوا ہونا شروع ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے تاوان نہ ملنے پر بچے کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کو پولیس لگام ڈالنے میں ناکام رہی۔ ڈاکوؤں نے شکارپور کے علاقے تھانہ الف شاہ شہید کی حدود سے 2 روز قبل 7 سالہ بچے کو اغوا کر لیا۔

بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس سے رجوع کیا جبکہ ڈاکوؤں کی جانب سے فون کرکے ورثاء سے 50 لاکھ تاوان طلب کیا گیا اور تاوان نہ دینے پر بچے کو مارنے کی دھمکی دے دی۔

ورثاء نے کہا کہ ہم لوگ غریب ہیں اور تاوان کی ادائیگی کے پیسے نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ مغوی بچے کی بازیابی کے لیے کوششیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری درخواست میں کیا غلط ہے؟ احد چیمہ

بچے کے اغوا کے خلاف شہریوں اور جئے سندھ محاذ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور قانون کہیں نظر نہیں آ رہا، پہلے تو ڈاکو بڑوں کو اغواء کیا کرتے تھے لیکن اب بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام شہر میں جاری بدامنی کا فوری نوٹس لیں۔

دوسری جانب پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات میں کہا کہ کوشش کر رہے ہیں بچے کو جلد بازیاب کروایا جائے۔


متعلقہ خبریں