26 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

انسداد پولیو

فائل فوٹو


ملک کے 26 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزارتِ قومی صحت کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 8.8 ملین سے زائد بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے قطرے پلائے جائیں گے،بلوچستان کے 11، سندھ کے 7 اور پنجاب کے 5 اضلاع میں مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

2 پولیو کیسز اور وائرس کی نشاندہی کے بعد یہ خصوصی پولیو مہم شروع کی گئی ہے ،وفاقی سیکرٹری صحت نے والدین سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کی ہے۔

وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،

پولیو وائرس آپ کے بچے کو عمر بھر کییلئے معذور بنا سکتا ہے،پولیو ورکرز کیلئے دروازہ کھولیں اور بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں