ہمارے سوشل میڈیا کے آفیشل لوگوں نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ نہیں کی، عمر ایوب


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کے آفیشل لوگوں نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ نہیں کی۔

اعظم سواتی سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کیلئے اہل قرار

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی انفرادی شخص کے عمل کی ہماری ذمہ داری نہیں، نومئی کے واقع کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔

قبل ازیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ لائک، ری۔ٹوئٹ ،ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور ایک صحافی اور ٹرول میں یہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے۔

فارورڈ بلاک کے حوالے سے گردش کرنے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، شوکت بسرا

ان کا کہنا تھا کہ بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے، میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا۔

پاکستانی کمیونٹی کو سہولیات فراہمی پر کویتی حکومت کے شکرگزار ہیں ، ملک فاروق

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جھوٹ اور پراپیگنڈے کی وجہ سے نہ میرا موقف بدلے گا اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی۔


متعلقہ خبریں