ٹی ٹوئنٹی فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان، عامر، عماد، عثمان خان شامل

ٹی ٹوئنٹی فٹنس کیمپ

پاکستان کرکٹ  بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، بابر، رضوان، شاہین اور محمد عامر جیسے بڑے کھلاڑی شامل۔

پی سی بی نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو 14 روزہ فوجی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 29 کلاڑی کل منگل کا کول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لیں گے۔

چیف سلیکٹر کے بغیر 7 ارکان پر مشتمل نئی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان

کیمپ کا آغاز 26 مارچ سے اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، تمام قومی کرکٹرز آج رپورٹ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق 29 کھلاڑیوں میں موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی، سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

علاوہ ازیں عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، اسامہ میر، محمد نواز، محمد عامر، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی اور زمان خان فٹنس کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

دیگر نوجوان کھلاڑیوں میں محمد علی، وسیم جونیئر، عباس آفریدی، عامر جمال  اور مہران ممتاز بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں