ماسکو: شاپنگ سینٹر پر حملہ، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی


ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں میوزک کنسرٹ کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ اموات میں اضافے کا امکان ہے اور سرکاری ذرائع سے اب تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

شاپنگ سینٹر میں ہونے والے حملے میں دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ روسی حکام نے حملے کو دہشتگردی کی کارروائی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ارکان کانگریس کی بھارت کیجانب سے مذہبی برادریوں کی توہین پر تشویش

انتظامیہ کے مطابق شاپنگ سینٹر میں ہال کے بیسمنٹ سے 100 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا جبکہ ہال کی چھت پر کافی دیر تک لوگ پھنسے رہے۔ حملے میں 3 سے 5 افراد ملوث ہیں۔

میئر ماسکو کے مطابق شہر میں ویک اینڈ پر ہونے والے تمام عوامی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھیانک جرم قرار دے دیا۔


متعلقہ خبریں