قومی ٹیم کی کوچنگ، پی سی بی نے غیرملکی کوچز سے رابطے تیز کر دیے

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے غیر ملکی کوچز سے رابطے تیز کردیے لیکن تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہو سکا۔

پی سی بی نے سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن سے ڈیل فائنل نہ ہونے کے بعد مختلف متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شین واٹسن کے دوڑ سے باہر ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپئن بنوانے والے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا نام بھی زیر غور ہے۔

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ، بابراعظم ، محمدرضوان، شاہین شاہ نے بھی رجسٹریشن کروالی

باوثوق ذرائع نے بتایاکہ مشہور و معروف کوچز گیری کرسٹن اور جسٹن لینگر سے پی سی بی کی بات چیت ہوئی ہے جبکہ میتھیو ہیڈن اور فل سمنز سے بھی بورڈ کا رابطہ ہوا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے نام آئندہ چندروز میں فائنل ہونے کا امکان ہے اور نام کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن ابھی تک قومی ٹیم کے کوچ کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں