کراچی: مرغوں کا شور، خاتون عدالت پہنچ گئیں


کراچی: شہر قائد میں مرغوں کے شور سے تنگ خاتون نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دلچسپ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مرغوں کے شور سے تنگ خاتون نے عدالت میں درخواست دی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے خاتون سے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے شکایت کی گئی ہے ؟ درخواست نے مؤقف اختیار کیا کہ مرغوں کے گھر میں رکھنے کی وجہ سے پورے علاقے میں شور رہتا ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

عدالت نے خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دلچسپ ریمارکس دیئے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ویسے بھی مرغے بہت شرارتی ہوتے ہیں اور شور بھی کرتے ہیں۔ پھر کیا کریں جس جس گھر میں مرغے مرغیاں پال رکھی ہیں انہیں کاٹ دیں ؟

انہوں نے کہا کہ پہلے کے زمانے میں تو شرارتی لڑے مرغے کاٹ کر کھا جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داؤ پر لگایا گیا، عطا تارڑ

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں